ایسا طالب کوئی نہیں ہے جیسا حق تعالیٰ ہے
کوئی نہیں محبوب بھی ایسا جیسا مدینے والا ہے

دنیا یہ کہتی ہے حلیمہ
تُو نے نبی کو پالا ہے
اور میں کہتا ہوں تجھ کو حلیمہ میرے نبی نے پالا ہے
کوئی نہیں محبوب بھی ایسا جیسا مدینے والا ہے
کوئی نہیں محبوب بھی ایسا جیسا مدینے والا ہے
دیکھنے والوں نے دیکھا ہے یہ منظر بھی آنکھوں سے
کہ ستر پینے والے ہیں اور دودھ کا ایک پیالا ہے
ستر پینے والے ہیں اور دودھ کا ایک پیالا ہے