اللہ میرے اللہ
سر میرا جھکا ہے تیرے در پر میرے اللہ
صدقے میں محمدصلى الله عليه وسلم کے کرم کر میرے اللہ
اللہ میرے اللہ
ہے تو ہی خدا سب کا تو ہی پالنے والا
مجبوروں کا مہتاجوں کا دکھ ٹالنے والا
تو ہی تو ہوئے آدمصلى الله عليه وسلم کو یہاں بھیجنے والا
تو نے خدا نوح کو طوفاں میں سبھالا
ایوبؑ نے مشکل میں مدد تیری ریپائی
یونسؑ کو ملی پیٹ سے مچھلی کے رہائی
میرا بھی بنا دے تو مقدر میرے اللہ
صدقے میں محمدصلى الله عليه وسلم کے کرم کر میرے اللہ
اللہ میرے اللہ
ایمان کے بھر دے میرے سینے میں اُجالے
تو نیک مجھے کر دے گناہوں سے بچالے
ہو مجھ پے کرم تیرے تیرے پیار نبی کا
مہتاج نہ رکھ اپنے سوا مجھ کو کسی کا
بھر دے خدا اپنی محبت سے میرا دل
اک پن نہ رہو تیری عبادت سے نغافل
اُٹھے نہ تیرے در سے میرا سر میرے اللہ
صدقے میں محمدصلى الله عليه وسلم کے کرم کر میرے اللہ
اللہ میرے اللہ
سجدوں کو میرے نور ملا تیرے حرم کا
میں شکر ادا کیسے کروں تیرے کرم کا
مجھ پر خدا تُو نے احسان کیا ہے
ایمان دیا ہے مجھے قرآن دیا ہے
جب جسم سے ہو جائے جدا جان خدایہ
رکھنا تو سلامت میرا ایمان خدایہ
نکلے میرا دم کلمہِ حق پر میرے اللہ
صدقے میں محمدصلى الله عليه وسلم کے کرم کر میرے اللہ
اللہ میرے اللہ
سر میرا جھکا ہے تیرے در پر میرے اللہ
صدقے میں محمدصلى الله عليه وسلم کے کرم کر میرے اللہ
اللہ میرے اللہ
اللہ میرے اللہ
اللہ میرے اللہ
Đang Cập Nhật
Đang Cập Nhật