یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا
یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا
یہ آج تارے زمین کی طرف ہے کیوں مائل
یہ آسمان سے پہم ہے نور کیوں نازل
یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا
رسول اُنہی کا تو مجدا سنانے آئے ہیں
اُنہی کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا
یہ سیدھا راستہ حق کا بتانے آئے ہیں
یہ حق کے بندوں کو حق سے میلانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا
نصیم فیض سے غنچے کھلانے آئے ہیں
کرم کی اپنے بہارے دکھانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا
جو چاہیں گے جسے چاہیں گے یہ اُسے دیں گے
کریم ہے یہ خزانے لوٹانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا
جو گر رہے تھے اُنہیں نائبوں نے تھام لیا
جو گر چکے ہیں یہ اُن کو اُٹھانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے
بولو مرحبا